معروف سماجی کارکن ، صحافی، چینل 49 کے چیرمین میاں عامر کو بلا مقابلہ آرگنائزیشن کا چیرمین منتخب کر لیا گیا

Spread the love

(رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی طرف سے معروف سماجی کارکن ، صحافی، چینل 49 کے چیرمین میاں عامر کو بلا مقابلہ آرگنائزیشن کا چیرمین منتخب کر لیا گیااہے ۔ آرگنائزیشن کے تمام ٹرسٹیز شہزاد ، صابرہ ناہید، ،سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی، ڈائریکٹر عالیہ صغیر، منیجر شبانہ اور دیگر تمام ممبران نے میاں عامر کی خدمات اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ میاں عامر مصطفائیہ شریف کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرگنائزیشن کی بہتری اور ترقی کے لئے بہترین معاون ثابت ہوں گے ۔ سی ای او ، ٹرسٹیزاور ڈائریکٹرز اور دیگر ممبران کی زوم میٹنگ کے دوران میاں عامر کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس دوران میاں عامر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی ای او کی زیر نگرانی بحثیت چیرمین آرگنائزیشن کی کامیابی کے لئے ہر قسم کا ساتھ دیں گے اور یقین دلایا کہ ان کے زیر نگرانی مصطفائیہ شریف چیرٹی دن دوگنی اور رات چوگنی تر قی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں