جس میں شمالی وزیرستان کے تمام سرکاری دفاتر کے اہلکار شامل تھے۔
میرانشاہ:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آل ایمپلائز کوآرڈینشن کونسل کا میرا نشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جس میں شمالی وزیرستان کے تمام سرکاری دفاتر کے اہلکار شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد اقبال عزیز خان خلیل خان وزیر صدر پیرا میڈکس جلال خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں میر علی میں ڈاکٹر والی اللہ کو نامعلوم افراد شہید کیا تھا اور ابھی تک ڈاکٹر ولی اللہ کو شہید پیکج نہیں دیا گیا جبکہ کےپی کے میں کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والے ڈاکٹر کو شہید پیکج دیا جاتا ہے جب کہ ہمارے ڈاکٹر ولی اللہ مرحوم کی موت گولی سے واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہمارے شہید ڈاکٹر کو شھدا پیکج نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ڈاکٹر والی اللہ شہید کو شہدا پیکج نہ دیا گیا تو ہسپتال سمیت تمام سرکاری دفاتر کا تالا بندی کریں گے جس کے تمام ذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
