

پاکستان کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ کھڑا رہیے گا 5فروری یوم کشمیر ڈے پوری دنیا میں اور پاکستان میں بھی یکجہتی ڈے کے طور پر منایا جاۓ گا وفاقی وزیر ساٸنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید اور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کا خصوصی پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہلم چوہدری زاہد حیات پاکستان کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ پہلے بھی کھڑاتھا اب بھی کشمیر کی آزادی تک ساتھ کھڑا رہیے گا تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا پچھلے سال پانچ اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیرکی خصوصی آٸینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد مسلسل وادی میں کرفیو نافذ ہے وفاقی وزیر ساٸنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد نے میڈیاسےبات چیت کرتے ہوۓ کہا بھارت کے5اگست کے اقدام نے آبادیاتی ڈھانچے اور شناخت کو تبدیل کر دیا پاکستان کشمیریوں اور امہ مسلم نے قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کیا ہے جبکہ چوہدری فیصل فرید کا کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ چیرمین یونین کونسل گولپور کا کہنا ہے کہ کشمیر کی وادی میں خوردونوش کی شدید قلت ہے ہزاروں نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر قید کر دیا گیا ہے نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ہم کشمیر کی عوام سے غیرمتزلزل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں انشاءاللہ کشمیر بن کے رہیے گا پاکستان
