پاکستان تحریک انصاف حکومت نے کرونا وائرس کے موقع پر عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔سدرہ عمران
سندھ(چیف اکرام الدین) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اچھا اقدام ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن شروع کر دی گئی پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے محترمہ سدرہ عمران نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن شروع کر دی جو قابل تعریف ہیں وزیر اعظم عمران خان کا مشن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے سرگرم ہے اسکا کہنا تھا کہ ایک جھنڈا ایک ترانہ ایک قوم ہر زبان بولنے والا ہر عقیدہ کرنے والا شہری کو پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ہر پاکستانی شہری کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکے رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے سدرہ عمران نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ این سی او سی کی ٹیم کو اس مہم کی تیاری اور انتظام پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
