ٹیم ام رباب چانڈیو کی طرف سے اظہار کشمیر یکجتی ریلی نکالی گئی۔
کشمیر یکجہتی ریلی میں چانڈیو لوگوں کے علاوہ علاقہ عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔
سندھ(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ٹیم ام رباب چانڈیو کی طرف سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی یوم کشمیر یکجہتی ریلی میں چانڈیو لوگوں کے علاوہ علاقہ عمائدین نے بھرپور شرکت کی ریلی میں کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام و نسل کشی کیخلاف ہندوستان اور مودی سرکار کیخلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر ہم سے کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا شرکاء نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کشمیر میں جاری بے گناہ قتل عام بند کریں اس موقع پر ام رباب چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے افواج پاکستان اور پاکستان قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہمیشہ رہینگے اس موقع پر سندھ کی بیٹی وسماجی ورکر ام رباب چانڈیو نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیریوں کی ہمت جرت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔
