مظلوم کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں, شہناز ملک

Spread the love

کوئٹہ(سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما شہناز ملک نے یوم یکجہتی کشمیر ک حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی شروع سے حمایت کرتا ہے جو عالمی ادارے کی قراردادوں کے عین مطابق ہے خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں۔۔انہوں نے کہاکہ بھارت تقریباً 73 سالوں سے کشمیر کی عوام خواتین اور نوجوانوں پر بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح بھارتی ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں پاکستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انشاء اللہ کشمیرعوام ہندوستان کے مصنوعی قید سے آزاد ہوگا اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے جو ظلم و ستم کئے جارہے ہیں وہ پوری دنیا کو علم ہے کشمیری عوام اپنے حق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی پوری عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انشاء اللہ ان کی قربانیاں کبھی بھی ضائع نہیں ہونگی انشائاللہ ایک دن ضرور آئے گا جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے اور آزادی کی زندگی بسر کریں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے لاکھوں بے گناء کشمیریوں کو شہید کیا،ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں،لاکھوں بچے یتیم ہوئے،لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،سات لاکھ بھارتی افواج مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں لیکن ہمارے حکمران اب تک اقوام متحدہ سے آزادی اور خودارادیت کی بھیک مانگ رہے ہیں نہتے کشمیریوں کے خون بہانے پر مودی سرکارکی جارحیت انتہا کوپہنچ چکی۔ بھارت ظلم اور بربریت کی آگ میں کشمیری عوام نے مزاحمت اور جدوجہد کی جو داستان رقم کی وہ نہ صرف کشمیریوں کے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی طبقاتی جبر سے آزادی اور نجات کا درخشاں پیغام ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے مسلمانوں کی خودمختار اور باوقار حیثیت برداشت نہیں ہورہی ہے ظلم وجبر سے بھارت کے مسلمان کوبے بس کیاجارہا ہے مسلمان کرب اور پریشانی سے دوچار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں