تاریخ میں پہلی دفعہ نئی ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان غلام خان بارڈر پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

کھلی کچہری میں علاقے کے مشران نوجوانان میڈیا کے نمائندوں اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بدھ کے روز ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی اور ڈی آئی جی بنوں اول خان کی زیر صدارت تاریخ میں پہلی دفعہ نئی ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان غلام خان بارڈر پرکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈا پور اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ کھلی کچہری میں علاقے کے مشران،نوجوانان، میڈیا کے نمائندوں اورلوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مشران نے کھلی کچہری میں مختلف مسائل بیان کئے جن میں غلام خان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بحالی، روزگار کی فراہمی،بارڈر پر آمد ورفت میں آسانی،بجلی کی فراہمی،انٹرنیٹ کی فراہمی، پینے کاصاف پانی، سکولز اورہیلتھ فیسیلٹی میں سٖٹاف کی مکمل فراہمی جیسے مطالبات شامل تھے کمشنر بنوں ڈویژن نے موقع پر مختلف مسائل پر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کیں کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے دفاتر سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ امن آنے کے بعد لوگوں کی معیار زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی اورروزگار کے مواقع بڑھے گی کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے اپنے خطاب بتایا کہ اختیارات کو بطور امانت استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں اول خان نے کہا کہ پولیس نظام آنے کے بعد علاقے کے حفاظتی امور میں کافی بہتری آئی ہے جس کو مزید بہتر بنایا جائے گا آخر میں علاقہ عمائدین نے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر محکموں کا کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ مزید دور افتادہ علاقوں تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں