جہلم (سید مظہر عباس نقوی) کہاوت ہے کہ شوق انسان کو بلندیوں پر لے جاتا ہے، بعض اوقا ت یہ شوق بندے کا رزق بھی بن جاتا ہے، اسی جذبے کے تحت جہلم کے علاقہ مشین محلہ سے تعلق رکھنے والے احسن جرال نے اپنے دیگر دوستوں ارسلان مومن، یاسر ایزک، یوحنا، سانول بھائی اور سید حیدر بادشاہ آف یوکے سے ملکر برادرز ہڈ ڈاگ کلب بنا رکھا ہے، جس میں ہٹ بل، جرمن شیفرڈ، فرنیج بل ڈاک اور دیگر نامور نسل کے کتے رکھے ہوئے ہیں جن کی باقاعدہ دیکھ بھال اور خوراک کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے، احسن جرال کے مطابق پہلے مجھے شوق تھا رفتہ رفتہ دوستوں کی حوصلہ افزائی سے اب یہ شوق میرا کارروبار بن کر رہ گیاہے۔
