رحمت گل آفریدی صدر،نجم اللہ سیکرٹری جنرل اور خیضراللہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اووشو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دی دیا گیا۔ اس حوالے سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی ووشوایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ڈیژن، مردان ،ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ملاکنڈ اور ڈی آئی خان ڈویژن سمیت ضم شدہ اضلاع بھی عہدیداروںسمیت صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ وصوبائی تائیکو انڈد ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی نے شرکت کی ۔اجلاس میںصوبے میں چائنیز مارشل آرٹس کھیل ووشوکے فروغ کیلئے تفصیلی غور وخوص کیا گیا اور گزشتہ مدت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ اللہ کے فضل سے صوبے میںدوسری کھیلنے کے مقابلے میں ووشوایک بہترین سیٹ اپ موجود ہے اور کام بہتر انداز میں ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے انتہائی کم عرصے میں ووشو کو کافی فروغ حاصل ہوا ہے کئی ڈیپارٹمنٹس کو ہم نے کھلاڑی دیئے ہیںبلکہ انٹر نیشنل مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے ملک کی نمائندگی کی اور یہی ہماری پرفارمنس ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمت گل آفریدی نے کہا کہ اگر ایسوسی ایشن میں ایک فرد غلطی کریں اور اپنی ذاتی مفاد کیلئے صوبے میں کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کو دائو پر لگارئے تو اس کی سزاانکے کھلاڑیوں کو کبھی بھی نہیں دی جاسکتی ،اس شخص پر پابندی ہوگی لیکن کھلاڑیوں کا راستہ نہیںروکیںگے اور اسی کے پاداش میں سوات کے سابق کوچ پر متفقہ طور پرپانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے اور جب تک وہ خود معافی نہیں مانگے ،پابندی برقرار رہے گی۔اس موقع پر صوبائی ووشوایسوسی ایشن کی کابینہ کیلئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جسکے مطابق رحمت گل آفریدی کو صدر،ہزارہ سےسعید اختر کو سینئر نائب صدر، مردان سے زاہد اقبال،ملاکنڈ سے صببغت اللہ،کوہاٹ سے ذر محمد اور پشاور سے شمائلہ باسط نائب صدور، پشاور سے نجم اللہ صافی جنرل سیکرٹری ،خیضر اللہ ناجائنٹ سیکڑٹری،نوشہرہ سے نعمت گل،دی ائی خان سے صوفیان، مردن، سے سارہ کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ہونگے جبکہ عہدیداروں میں عمار یاسر فنانس سیکرٹری اور غنی الرحمن میڈیا سیکرٹری ہونگے، ایگزیکٹیو کمیٹی میں مختلف ڈویژن سےخالد خان، ہمایون خلیل،صفی اللہ،ضیاء الرحمن، اقرا حسن،صلاح الدین،آمین جان، راجد، طاہر، نقیب اللہ شامل ہیں ،
