وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ظالم حکومت نے قوم کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ھے.معاشی تباہی نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں.مہنگائی کے ستائے عوام نالی حکمرانوں سے نجات کے لئے بے چین ھیں ان خیالات کا اظہار مریم نوازشریف نے وزیرآباد میں ضمنی الیکشن کے سلسہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ھے کیا.انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ھزاروں ارب ڈالرز کے قرضوں کے ذریعے سامراجی طاقتوں کا معاشی غلام بنا دیا ھے .مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں کے عذاب نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ھے اور 19 فروری کو وزیرآباد کے عوام شیر کو ووٹ دیکر لٹیرے حکمرانوں کے امیدوار کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے.اور وزیرآباد کے شیر ووٹ چوری کرنے تمام ہتھکنڈوں کا ڑٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے سول انتظامیہ اور پولیس کو متنبہ کیا کے کہ وہ عوام کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں.انہوں نے کہا کہ بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ کی جیت حکومت کے تابوت میں پہلا کیل ثابت ھو گی.
