حلقہ پی پی 51وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی امیدوار طلعت شوکت منظور چیمہ کی انتحابی مہم

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) حلقہ پی پی 51وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی امیدوار طلعت شوکت منظور چیمہ کی انتحابی مہم کے سلسلہ میں مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف وزیرآباد پہنچیں تو ثمن برج میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا. اور ایک زبردست ریلی نکالی گئی.ریلی کے سلسلہ میں وزیرآباد کے عوام نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا شہر بھر میں ھزاروں پارٹی پرچم اور بینر لہرائے گئے پارٹی کارکن سارا دن مین بازار میں جگہ جگہ ڈیک لگا کر ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رھے.مریم نواز نے درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ مین بازار کا چکر لگایا تو جگہ جگہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں.اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ سائرہ افضل تارڑ رانا ثناءاللہ نثار احمد چیمہ عادل بحش چٹھہ بلال فاروق تارڑ امتیاز باگڑی مستنصر علی گوندل خالد منظور چیمہ اور دیگر مسلم لیگی راہنما اور زعماء بھی ان کے ھمراہ تھے بعد ازاں انہوں نے کچہری چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں