ممتاز شاعر محمد عالم پنوار ایڈووکیٹ اپنے مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے

Spread the love

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مانچسٹر کی ہر دلعزیز شخصیت اوراپنےمخصوص لہجہءشاعری کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ممتاز شاعر محمد عالم پنوار ایڈووکیٹ اپنے مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے،وہ گزشتہ روز مانچسٹر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،محمد عالم پنوار کی وفات پر برطانیہ کے ممتاز شاعر اور سیاسی تجزیہ نگار شکیل قمر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اردو گلوبل برطانیہ کے نام اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد عالم پنوار کی وفات مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،انہوں نے مرحوم شاعر کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں