
حیدرآباد آل ورلڈ مغل فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پاک و ہند کے شہنشاہ مرزا ظہیر الدین محمد بابر کی سالگرہ کی تقریب مرکزی آفس حیدرآباد میں منعقد ہوئی تقریب میں آل ورلڈ مغل فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کےچئیرمین ،ذوالفقار علی مغل. سینئر بزرگ رہنما حاجی محمد یامین مغل.مرکزی آفس سیکرٹری محمد اقبال مغل. مرکزی جنرل سیکرٹری عادل خان مغل. مرکزی فنانس سیکرٹری عالمگیر مغل. مرکزی جوائنٹ جنرل سیکرٹری مجیداختر مغل پنجاب شیخوپورہ. مرکزی انفارمیشن سیکرٹری رمضان مغل. ایڈووکیٹ صبا عروج مغل. سینئررہنما نعیم مغل.امتیاز مغل. غلام حسین مغل. سینئر رہنما انور قریشی .انفارمیشن سیکرٹری حیدرآباد عاصم مغل.PTI حیدرآبادڈویزن سینئر نائب صدر وومین ونگ انیسہ اور ان کی ٹیم. سید محمد احمد رشید اسلامی نظریاتی کونسل(ICIH) چیئرمین پاکستان اور ان کی ٹیم سمیت مرکزی عہدیداران و مغل برادری سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکتِ کی .مرکزی آفس میں منعقدہ تقریب میں شہنشاہ مرزا ظہیر الدین محمدبابر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور 2 نو مسلم بھائیوں کو مبارکباد دی گئی شہنشاہ مرزا ظہیر الدین محمد بابر14 فروری 1483ء کو اندجان فرغانہ موجودہ (ازبکستان)میں پیدا ہوئے اپنے والد سلطان عمر شیخ مرزا کیطرف سے امیر تیمور برلاس فاتح ایشیا کی اولاد تھے جبکہ والدہ قتلق نگار خانم کی طرف سے خاقان اعظم چنگیز خان کی نسل سے تھے ظہیر الدین محمد بابرکی رگوں میں دنیا کے دو بڑے فاتحین امیر تیمور برلاس اور چنگیز خان کا خون تھا. ظہیر الدین محمد بابر 1506ء کو قابل کی فتح کے بعد 21 اپریل 1526ء کو پانی پت کے مقام پر ہندوستان کے سلطان ابراہیم لودھی کے لشکر کو شکست دیکر ہندوستان میں خاندان مغلیہ کی بنیاد رکھی. اپنے دو ر حکومت میں ناقابل فراموش اور تاریخی خدمات سرانجام دیں،برصغیرمغلیہ سلطنت کے بانی عظیم حکمران شہنشاہ ظہیر الدین محمد بابر جو نہ صرف ایک اچھے سپہ سالار تھے بلکہ اچھے شاعر، اور علم و فن کے بڑے قدر دان بھی تھے ہمارےکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ہمارا مقصد صرف اپنی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے انفرادیت کے بجائے اجتماعیت پیدا کرنا اور ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے.
مغل ایک بہادر ،محبت کرنے والی اور خلوص سے بھری قوم ہے جس نے 700 سال سے زائد عرصہ تک برصغیر پر حکومت کی اور اس خطے کو شاہی مسجد ،شاہی قلعہ اور تاج محل سمیت کئی شاہکار دیئے.آل ورلڈ مغل فیڈریشن رجسٹرڈ کا مقصد پوری دنیا کی مغل برادری اور پاکستان میں بسنے والی تمام برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے کام آ سکیں. پروگرام میں تمام معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا. پروگرام کے آخر میں مملکت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں اور افواج پاکستان اور آئی ایس آئی. رینجرز اور پولیس اور کے حق میں خاص دعائیں کی گئیں .اور پاکستان کی ساڑھے چار کروڑ مغل آبادی پاکستان کی سالمیت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے. مغل قوم زندہ باد. پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد
