پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کے پروگرام کے تحت صوبائی ہیڈ کوآرٹر گلگت کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ صا ف ستھرا گلگت شہرکے لئے ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملکر عملی اقداما ت اٹھائے گی، ضلعی انتظامیہ شہر کے مختلف جگہوں پر پبلک لائٹرین کے قیام، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی یقینی بنانے اور شہر کے مختلف جگہوں پر ہاتھ دھونے کیلئے سہولت دینے کے ساتھ عوام کو صفائی برقرار رکھنے کیلئے مختلف این جی اوز کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،میونسپل حدو د میں روڈ کے دنوں اطراف یاجہاں کہیں بھی خالی جگہ ہوگی وہاں پر محکمہ جنگلات کے جانب سے درخت بھی لگائیں جائیں گے، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز دربار ہال تحصیل آفس میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے ہدایات پر عملدآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت، اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدارہیڈ کوآرٹر مختار احمد، تحصیلدا ر ایل آر عاطف اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی محمد ظفر سمیت دیگر آفیسران شریک تھے، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدو د میں پیٹرول فلنگ سٹیشنز کے مالکان کو تاکید کررہئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے فلنگ سٹیشنز میں پہلے سے قائم پبلک ٹایئلٹس کو فعال کریں تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو، اسکے علاوہ شہر میں پہلے سے قائم پبلک ٹائلٹس کو فعال بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کردار ادا کرے گی،شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چیف کوآرپوریشن آفیسر کی نگرانی میں اپنی تمام تر پیشہ وارانہ کاوشیں بروئے کار لائی گی، جبکہ عوام کو صاف ستھرا پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ واسا شہر میں پہلے سے تنصیف واٹر پیوروفیکشن پلانٹس کی بحالی کیلئے اقدامات کرے گی اسکے علاوہ آبپاشی کیلئے واٹر چینلز کی بروقت تکمیل یقینی بنائی گی، میونسپل بلڈنگ سیکشن کے زیر اہتمام گلگت کے شہریوں کو گھریلوں محفوظ ٹائلیٹس اور سیفٹی ٹینک کے تعمیر کوعملی جامعہ پہنانے کیلئے گھر گھر مہم چلائی جائے گی، شہر گلگت میں تاجر برادری کے تعاون سے صفائی کے بعد جمع ہونے والے کوڑاکرکٹ کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اسکے علاوہ شہر میں مزید کوڑا دانوں کو تنصیف کیاجارہا ہے ہفتے میں ایک دفعہ سکولوں اور کالجوں میں زمہ دار آفیسران صفائی کی اہمیت کے سلسلے میں دورہ کرکے خصوصی لیکچر دیں گے روزانہ کی بنیادوں پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں ٹائیگر فورس اور مختلف رضاکار تنظیموں کے جوانوں سے مدد لیں گے چھلمس داس ڈیمپ سائٹ میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی فوری طور پر کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے پلانٹ کی تعمیر مقررہ وقت میں پلانٹ کی تعمیر یقینی بنائے۔ اجلاس کے دوران تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کے جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام کامیاب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی، اجلا س میں شریک ہونے پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے مہمانوں کا ایڈ منسٹریٹر کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں