حضرت علامہ احمد نثار بیگ قادری رحمة الله عليه کے مزار پر انوار پر حاضری

Spread the love

یادگار اسلاف محقق برطانیہ حضرت علامہ مولانا ظفر محمود فراشوی مجددی صاحب اور مصلح اہل سنت جگر گوشہء شھید ناموس رسالت حضرت علامہ محمد سجاد رضوی صاحب نے شیخ الحدیث مفتی قاضی محمد سعیدالرحمان خان قادری بغدادی صاحب کی معیت میں مفکر ملت محسن اہل سنت مناظر اسلام حضرت علامہ احمد نثار بیگ قادری رحمة الله عليه کے مزار پر انوار پر حاضری دی۔چونکہ اہل علاقہ حضرت مفکر ملت اور حضرت محقق برطانیہ کے آپس کے محبت بھرے تعلقات سے آگاہ ھیں اس لئے انہیں جوں ھی حضرت محقق برطانیہ کی آمد کا علم ھوا تو لوگ جوق درجوق حضرت مفکر ملت کے مزار پر انوار پہ آنا شروع ھوگئے۔لوگ حضرت محقق برطانیہ سے بغلگیر ھوتے ہاتھ چومتے اور رونا شروع کردیتے کہ آج آپ سے مل کر حضرت مفکر ملت کی یاد تازہ ھوگئی ھے۔مصلح اہل سنت جگر گوشہء شھید ناموس رسالت حضرت علامہ محمد سجاد رضوی صاحب نے اپنی سخت مصروفیات کے باوجود اور کورونا کی پابندیوں کو پس پشت ڈالتے ھوئے دور دراز کا سفر طے کرکے حضرت مفکر ملت کے مزار پر انوار پر حاضر ھوکر حضرت مفکر ملت سے اپنے محبت،قلبی لگاو کا اظہار کیا۔وہاں جمع ھونے والے لوگوں سے خطاب کرتے ھوئے حضرت محقق برطانیہ نے کہا کہ حضرت مفکر ملت وفا کرنے اور لجپال ھونے میں اپنی مثال آپ تھے۔برطانیہ کے لوگ ان کی وفاداری اور لجپالی کی مثال دیتے ھیں۔مصلح اہل سنت شھزاہء شھید ناموس رسالت حضرت علامہ محمد سجاد رضوی صاحب۔نے کہا کہ حضرت مفکر ملت اہل سنت کے لئے اپنے دل میں بہت درد رکھتے تھے۔انہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کو پس پشت ڈال کر اور نتائج سے بے نیاز ھوکر تحفظ ناموس رسالت کی تحریکوں کی مدد کی۔ناموس رسالت کے لئے کام کرنے والے ہر شخص کے ساتھ دامے،درمے،سخنے بڑھ،چڑھ کر تعاون کیا۔اسی لئے آج خلق خدا انہیں محسن اہل سنت قرار دیتی ھے۔حضرت محقق برطانیہ اور حضرت مصلح اہل سنت گفتگو کرتے ھوئے آبدیدہ ھوگئے اور حاضرین پر رقت طاری ھوگئی۔آخر میں حضرت مفکر ملت کی بلندئ درجات کے لئے دعا کی گئی۔حضرت محقق برطانیہ جب وہاں سے رخصت ھونے لگے تو اہل علاقہ نے درخواست کی کہ آپ گاہے بگاہے تشریف لاتے رھا کریں۔آپ سے ملاقات کے بعد یوں محسوس ھوتاھے جیسا کہ حضرت مفکر ملت سے آدھی ملاقات ھوگئی ھے اور آپ کی دست بوسی کرنے سے یوں محسوس ھوتاھے جیسا کہ حضرت مفکر ملت کی دست بوسی کی ھے۔جبکہ اہل علاقہ نے شیخ الحدیث مفتی قاضی محمد سعیدالرحمان خان قادری بغدادی صاحب سے اظہار عقیدت کرتے ھوئے کہا کہ حضرت مفکر ملت سے محبت و عقیدت رکھنے والے جب بھی ان کے مزرا پر حاضر ھوتے ھیں تو مفتی قاضی محمد سعیدالرحمان خان قادری بغدادی صاحب اپنی تمام تر مصروفیات کو نظر انداز کرتے ھوئے اور دور کا سفر طے کرتے ھوئے آنے والوں کی مہمان نوازی کرتے ھیں۔اہل علاقہ مفتی قاضی محمد سعیدالرحمان خان قادری بغدادی صاحب کو ھی حضرت مفکر ملت کی درگاہ کا متولی اور سجادہ نشین سمجھتے ھیں اور انہیں بہت عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں