کریک ڈاون میں 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار بھاری اسلحہ برآمد۔
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانک گل امام پولیس کا اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل روخانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گل امام نعمت اللہ شاہ خان کنڈی نے پولیس نفری کے ہمراہ کومبنگ گشت اور سرچ آپریشنز کے دوران 2 اشتہاریوں جنید ولد محمد رسول سکنہ اماخیل ہدایت اللہ ولد یوسف سکنہ درکی سمیت 6 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضہ سے 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد چائنہ رائفل، 1 عدد پستول، 4 عدد بندوق بارہ بور، 1 عدد ہینڈگرینیڈ اور 108 عدد کارتوس برآمد کرلئے گئئ ہیں تھانہ گل امام پوکیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
