ساہیوال محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفی اور اے ڈی ایل ڈاکٹر ثمرین کوثر نے سال 2019 میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر بھی اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔
ساہیوال تفصیلات کے مطابق مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے سال 2019 میں ڈاکٹر غلام مصطفی بطور ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک تعینات تھے اور ڈاکٹر ثمرین کوثر بطور اے ڈی ایل تعینات تھی اور ڈاکٹر ثمرین کوثر کے شہر ڈاکٹر عرفان واثق بطور اے ڈی ائی او اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا اسی دوران ڈاکٹر عرفان واثق نے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفی اور اپنی بیگم اے ڈی ایل ڈاکٹر ثمرین کوثر کی ایما پر ڈاکٹر عرفان واثق نے جعلی نوکریوں کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل کر کے سینکڑوں لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسایا تھا ڈاکٹر عرفان واثق کے جھانسے میں آنے والے تمام متاثرہ افراد کو مطمئن ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفی کے دفتر میں بیٹھ کر کرتا تھا اور ڈاکٹر عرفان واثق لیبارٹری دفتر میں بیٹھ کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا اور سینکڑوں متاثرہ افراد کو لیباٹری میں بولا کر انٹرویو لیتا رہا اور اس تمام تر معاملات کو ڈاکٹر غلام مصطفی ڈائریکٹر اور ڈاکٹر ثمرین کوثر بخوبی جانتے تھے ڈاکٹر عرفان واثق کو پوچھا اس لیے نہیں کیوں کہ پیسے تینوں میں تقسیم ہوتے تھے کیوں کہ ڈاکٹر عرفان واثق نے ایک وائس میسج میں صاف لفظوں میں کہا کہ پیسے اعلیٰ افسران تک تقسیم کیے جاتے ہیں لمحہ فکریہ ہے کہ ڈاکٹر عرفان واثق کی اتنی بڑی کرپشن جس کے ٹھوس ثبوت موجود ہونے کے باوجود صرف ایک ڈاکٹر عرفان واثق کو تین مہینوں کے لیے عہدے سے ہٹا دیا ہے لیکن ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر ثمرین کوثر ابھی بھی اپنے عہدے پر براجمان ہیں نہ تو ان کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور نہ ہی اس تمام تر معاملے کی صاف شفاف انکوائری کی گئی ہے شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سکریٹری محکمہ لائیو سٹاک اور کمیشنر ساہیوال سے اس معاملے کی صاف شفاف انکوائری اور ان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
