بنوں آرائیں برادری بنوں سمیت ملک ملت کی خدمات سرانجام دینگے

Spread the love

بنوں کے ہر یونین کونسل کی سطح پر باغبان کابینے تشکیل دینگے ملک عمران خان

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق میں بھی آرائیں برادری کو متحد کرکے ہر میدان میں اگے لائیں گے۔باغبان اقوام کو یکجا کرکے مضبوط قوم بنائینگے۔ایڈوکیٹ صدر ار ائی عمران خان ہر دور میں بنوں کے عوام کو قلم کے ذریعے دھوکہ دیا گیا اب ہم اسی قلم کے زریعے ایک متحد قوم کی صورت میں ابرے گی۔ان خیالات کا اظہار بنوں میں علاقہ غریب آباد منڈان میں آرائیں قوم کے سرپرست اعلی ملک لائق خان صدر ایڈوکیٹ عمران جنرل سیکرٹری مولانا طاہر۔ میر منڈان میں۔ فضل الحق۔فضل نور۔عمرزارین۔شیر نواز۔راشدی گل۔سمیع اللہ۔عصمت اللہ۔نصیب نواز وہ دیگرنےمشاورتی اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری آرائیں قوم بنوں مولوی ظاہر میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ایک دوسرے کے صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھایا تو ہم ترقی نہیں کرسکتے۔ہم نے بحیثیت قوم اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ایجنڈا ارائیں قوم کو یکجا کرکے اپنے برادری میں بے بس اور غریب خاندانوں کی مدد کرنا ۔اور اس میں تعلیمی شعور بیدار کرنا ہے تاکہ آرائیں قوم معیاری تعلیم سے ہم کنار ہوسکیں۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر آرائیں تنظیم ملک لائق خان نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے 1992 میں ارائیں قوم کو یکجا کرنے کے لئے باغبان تنظیم بنائی یہ تنظیم بنانے کا مقصد ارائیں قوم کو یکجا کرکے متحد کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں