لیکن ریاست چھوٹی قوموں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہیں۔صوبائی رہنما عوامی نیشنل پارٹی
لکی مروت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں عوامی نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کے بازیابی کے خلاف مظاہرے کے دوران اے این پی کے صوبائی رہنما ملک ریاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی زمہ داری ریاست کی ہوتی ہے۔لیکن ریاست چھوٹی قوموں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی پچھلے پانچھ مہینوں سے لاپتہ ہےاور ریاست ان کی بازیابی میں ناکام رہی۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں صرف جنوری کے مہینے میں تیئیس شہری لاپتہ ہوئے۔ائین پاکستان کے تحت ہر شہری کو آزادانہ سماعت اور دفاع کا حق حاصل ہے اور تمام بے گناہ شہریوں کو رہا کیا جائے ورنہ عوامی نیشنل پارٹی کارکنوں کے ہاتھ مقتدر قوتوں کے گریبانو میں ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم باچا خان کے پیروکار ہے ہمارے عدم تشدد کے فلسفے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔اور پشتونوں کی غیر قانونی گرفتار یاں بند کروائیں جائے اور ریاست فوراً لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔عوامی نیشنل پارٹی مظلوم قومیتوں کے حقوق اور ملک جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنا کردار کرتی رہے گی۔
