بن قطب فاؤنڈیشن اور بیگم نور میموریل ہسپتال نیٹ ورک کے نئے چھٹے منصوبہ صحت ”نور عنایت سنٹر کالا گجراں“ کا سنگ بنیاد

Spread the love

جہلم (سید مظہرعباس نقوی) بن قطب فاؤنڈیشن اور بیگم نور میموریل ہسپتال نیٹ ورک کے نئے چھٹے منصوبہ صحت ”نور عنایت سنٹر کالا گجراں“ کے سنگ بنیاد کی تقریب 28 فروری بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے لال حویلی کالا گجراں میں منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ہونگے، میزبان تقریب چوہدری محمد الیاس اور چوہدری فیاض احمد ارشد (کیپٹن ریٹائرڈ) کی جانب سے ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے کہ تقریب میں شرکت فرما کر ہمیں اعزاز بخشیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں