
صابرہ ناہید مانچسٹر۔
پیغام مبارکباد
جنون پینل کے آصف رشید بٹ نارتھ ویسٹ سے پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے 1028 ووٹ حاصل کئے جبکہ جسٹس آف آل پینلز نے 1023 ووٹ حاصل کئے۔ ہم آصف بٹ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح وہ اب بھی اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھائیں گے ۔ یاد رہے کہ وہ آئی کے لیورز کے بانی اور چیرمین رہ چکے ہیں اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں ان کی خواتین ونگ کی پہلی صدر بھی رہ چکی ہوں ۔ انھوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو بہت خوبصورتی سے نبھایا جس کی وجہ سے تھوڑے ہی عرصہ میں وہ سب کی پسندیدہ شخصیت بن چکے ہیں۔ میں پریس کلب آف پاکستان یوکے ، اردو گلوبل نیٹ ورک اور چینل 49 کی جانب سے آصف رشید بٹ کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔
