گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اس سلسلے میں کوئی رعائت نہیں دونگا، اسلام میں ناپ تول میں کمی کی گنجائش نہیں جبکہ اسے ناپسندیدہ فعل سے تعبیر کیا گیا ہے، میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر روزانہ کاروائیاں کریں گے اور تاجروں کے حوالے سے پل پل کی رپورٹ دیں، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی یہ باتیں جمعرات کے روز عوامی شکایات پر میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل فورس کے جانب سے قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون کے موقع پر میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ میونسپل انسپکشن ٹیم روزانہ کاروائیاں کریں گے بازار کو عوام کے رسائی کیلئے تمام رکاوٹیں دور کریں گے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ، دکاندار اپنا قبلہ درست کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور یہ زمہ داری احسن انداز میں نبھائیں گے جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل فورس کے ہمراہ کارکریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں گوشت فروشوں کو ناپ تول میں کمی پر گرفتار کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے اور سادہ ترازو کی جگہ پر الیکٹرانک ترازو رکھنے کیلئے ہدایات دیں تاکہ ناپ تو ل میں کمی کے شکایات کو دور کیا جاسکے، واضح رہے عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کاروئیاں بلاک تعدل جاری ہیں، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ اشیائے خوردہ نوش میں کمی بیشی، قیمتوں میں اضافہ سمیت دیگر خلاف ورزیوں کا براہ راست شکایات کریں، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے،
