سینیٹ کے الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست کا افسوس ہے لیکن اخلاقی فتح وزیر اعظم پاکستان کی ہوئی ہے

Spread the love

سینیٹ کے الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست کا افسوس ہے لیکن اخلاقی فتح وزیر اعظم پاکستان کی ہوئی ہےراجہ افتخار شھزاد سابق تحصیل ناظم و تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف پنڈ دادنخان


جہلم چوہدری زاہد حیات۔ سنیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ہار افسوس ناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسو ناک امر پاکستان تحریک انصاف میں موجود آستین کے ان سانپوں پر ہے جو ساتھ رہ کر بھی ساتھ نہیں ہیں یہ بات سابق تحصیل ناظم اور تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف پنڈ دادنخان راجہ افتخار شھزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہی ان کا کہنا تھا کہ ایک نشست کی جیت پر ڈھولکی طبلے بجانے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پاکستان تحریک انصاف اب دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی جماعت ہے اور انشاللہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں آگے بڑھے گی لیکن اب پارٹی قیادت کو بھی مخلص کارکنوں اور پیرا شوٹرز کے درمیاں فرق کو سمجھنا ہو گا پارٹی کی عام کارکن بھی اسلام آباد میں فتح یاب ہوئی جبکہ حفظ شیخ کامیاب نا ہو سکے یہ ایک طرح سے پارٹی کی طرف سے پیرا شوٹرز کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار بھی ہو سکتا ہے راجہ افتخار شھزاد کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اب اپنے ورکرز اور مخلص کارکنوں پر بھروسہ کرنا ہو گا ۔راجہ افتخار شھزاد نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کو بھول کر آگے بڑھنا ہے اور انشاللہ عمران خان اور پارٹی کے حقیقی کارکنوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے اب اس پارٹی میں دوغلوں اور ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں