شہر کی ارسر نو پلان کے تحت جدید مشینری ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کو فراہمی کا سلسلہ شروع ،صوبائی حکومت کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی مشینری فراہم کی جائے گی۔
مشینری پہنچنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر ،شہری تعاون کریں، شہر کو بین الاقوامی شہروں کی فہرست میں کھڑا کریں گے۔سید توقیر حسین شاہ
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی بنوں شہر کی ارسر نو پلان کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس سی کو تقریبا سات کروڑ روپے کی چھوٹی بڑی مشینری بنوں پہنچنا شروع ہو گیا ہے ۔بنوں پہنچنے والے مشینری چار چھوٹے ڈیمپر ،ایک لوڈر اور دیگر مشنری ڈبلیو ایس ایس سی کو مہیا کر دیے گئے ہیں ۔جبکہ دیگر مشینری آئندہ چند روز میں بنوں پہنچ جائے گی ۔بنوں میں جدید طرز عمل کیے مشینری پر شہریوں نے صوبائی حکومت اور ڈبلیو اے سی کے سربراہ توقیر حسین شاہ اور ڈبلیو ایس ایس سی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یقینی طور پر بنوں جیسا گنجان شہر میں اسی طرح کی کی جدید مشینری نہ صرف شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں معاون ثابت ہوگا ۔بلکہ صوبے میں کلین اینڈ گرین شہر کا اعزاز بھی برقرار رہے گا ۔اس حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی کے سربراہ سید توقیر حسین شاہ کا کہنا تھا ۔کہ شہر کی صفائی کے لیے جدید مشینری کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی ۔اور ہم نے اپنے سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کئے تھے ۔جن پر صوبائی حکومت نے تقریبا سات کروڑ روپے کی جدید مشینری کی منظوری دی ۔اور یہ مشینری بنوں پہنچنا شروع ہو گیا ہے ۔انشاءاللہ شہریوں کی تعاون سے بنوں کو بین الاقوامی شہروں کی فہرست میں لا کر کھڑا کریں گے ۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ۔کہ وہ شہر کی صفائی کا خیال رکھیں ۔اور ڈبلیو ایس ایس سی کے مختص کردہ ڈس بینوں میں کوڑا ڈالے ۔تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہا۔
