چارسدہ:باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد سپورٹس گالا 2021 کے سلسلے میں خواتین کا بیڈ مینٹن میچ دیکھ رہے ہیں۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں مختلف شعبوں کے مابین کھیل کے میچز جاری ہے۔
یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار بیڈ مینٹن، ٹینل ٹینس اور ٹگ آف وار کے کھلیوں میں طالبات کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں جاری سپورٹس گالا 2021 کے سلسلے میں مختلف شعبوں کے مابین مختلف کھیل کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس، اتھیلیٹکس اور ٹگ آف وارکے میچز جاری ہیں۔یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹگ آف وارکے کھیلوں میں طالبات کو بھی موقع دیا گیا ہے۔گرلز ہاسٹل میں منعقد ہونے والے طالبات کے ٹیبل ٹینس کا فا ئنل میچ میں شعبہ کیمسٹری نے جیت لیا اور شعبہ باٹنی دوسرے نمبر پر رہی۔وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے طالبات کے درمیان مختلف میچز کھیلنے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک، سپورٹس کمیٹی ممبران ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈاکٹر بینش علی، آنسہ جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔میچ دیکھنے کے بعد اپنی گفتگو میں وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ طلبا ء کے ساتھ ساتھ طا لبات کو بھی تفریح کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔طلباء کی طرح غیر نصابی سرگرمیوں میں طا لبات کو بھی اتنا ہی حق حاصل جتنا طلباء کو حاصل ہے۔
