اقوام عمرزئی،بیزن خیل قبائل کا ٹاون شپ پولیس کی پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.
ائی جی خیبر پختون خواہ ثناءاللہ عباسی ڈی ائی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں ایس ایچ او یاسین کمال کو فوری ہٹا کر انکوائری کرایا جائے۔مظاہرین کا مطالبہ
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاون شپ پولیس کی ہوائی فائرنگ کی اڑ میں رات کو بچوں اور بزرگوں کو گرفتار کرنے کے لئے گھر کی چار دیواری کو پامال کرنے کے خلاف عمر زائی اقوام نے شدیداحتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک سفیان، ملک عصمت اللہ،ناز علی خان، سابق ڈسٹرکٹ ممبر ظفران خان و دیگر نے کہا کہ عمرزائی بیزن خیل میں پولیس نے ظلم کی انتہاء کرکے بے گناہ بچوں اور بزرگوں کو رات کی تاریکی میں ہوائی فائرنگ کی آڑ میں گھر سے اٹھا کر تھانہ میں بند کر دیا۔انہوں نے الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ ٹاون پولیس چھوٹے بچوں کو اٹھا کر تشدد کرکے بال بھی کٹوا دئیے،اور ایس ایچ او یسین کمال نے ایک بندے سے 60 ہزار روپے بھی لئے اور انہیں یہ بھی کہا کہ اگر جان عزیز ہے تو ان پیسوں کو چھوڑ دو۔ اس پر اپ کو رہائی دی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس اصل ملزمان کی گرفتاری میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ماورائے عدالت اقدامات اٹھا رہی ہے ہمارے گرفتار بچوں اور بوڑھوں کا سامان بھی غائب کر دیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ جب تک بچوں اور بزرگ کو رہا نہ کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔تاہم بعد ازاں پولیس کے ساتھ ملک عصمت اللہ،ناز علی خان،سابق ڈسٹرکٹ ممبر ظفران خان و دیگرنے پولیس کے ساتھ مذاکرات کرکے بزرگ،اور بچوں کو رہا کرانے پر مشران کے فیصلے پر احتجاج ختم کرتے ہوئے اتوار تک ڈیڈ لائن دے دی اگر ٹاون ایس ایچ کو معطل نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گاانہوں نے ائی جی خیبرپختونخوا ڈی آئی جی بنوں ڈی پی او بنوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او یاسین کمال کو فوری ہٹا کر انکوائری کرایا جائے اس دوران احتجاج روکنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں ڈانڈا بردار پولیس فورس طلب کی گئی تھی.
