کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ زندہ قوموں کی پہچان اپنے تہذیبی ورثے کے تحفظ اور فروغ سے ھے

Spread the love

با تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 8 مارچ 2021

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ زندہ قوموں کی پہچان اپنے تہذیبی ورثے کے تحفظ اور فروغ سے ھے جو پوری دنیا میں ان کی شناخت کا موثر ذریعہ ھوتی ھے،صوبائی حکومت 14مارچ کو “پنجاب ثقافتی دن” منا کر پنجابی تہذیب و تمدن اور رسم و رواج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرے گی تا کہ ملک کا سافٹ امیج ان تک پہنچایا جا سکے -وہ یہاں اپنے دفتر میں پنجاب ثقافتی دن منانے کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنرشفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محبوب احمد،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان،ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز عبدالخالق ہاشمی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چودھری عبدالقیوم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد وسیم اکرم جوئیہ سمیت دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی- کمشنر نادر چٹھہ نے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کو تقریبات کا فوکل پرسن مقرر کیا اور ہدایت کی کہ دن کی مناسبت سے تمام محکمے اپنا سٹال لگائیں تا کہ عوام کو پنجابی تہذیب سے روشناس کرایا جا سکے -فوکل پرسن ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے بتایا کہ ”پنجاب ثقافتی دن“کی مناسبت سے 14مارچ بروز اتوار تمام دن ظفر علی سٹیڈیم میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سکولوں اور کالجز کے طلبا و طالبات مختلف رقص خصوصا جھومر،لڈی، بھنگڑا اور ٹیبلو پیشn کریں گے جبکہ روایتی کھانوں کے سٹال بھی لگائیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ادارے بھی اپنے اپنے سٹال لگائیں گے- دن کی خاص بات میوزیکل نائٹ ہو گی جس میں مختلف فنکار لوک گیت پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں