25 سالہ محمد طارق جیوناغوا

Spread the love

غلہ منڈی عارف والا میں گوندل کمشن شاپ کا اونر 25 سالہ محمد طارق جیون سٹی ساہیوال میں اپنی رہائش تعمیر کر رہا تھا کہ 3 مارچ کو اسے اڑھائی لاکھ روپے اور کلٹس گاڑی سمیت نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ فرید ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ جس پر ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم نے ڈی ایس پی سٹی سلیم خان رتھ کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق گجر اور ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس نے شب وروز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش سے ملزم عثمان عرف شانی کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
جسکی نشاندہی پر
پولیس تھانہ فرید ٹاؤن اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے سخت محنت کے بعد51 ای بی نہر دلو والہ پاکپتن سے مغوی کی گاڑی اور ڈیڈ باڈی تلاش کرلی۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں