حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت
گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کوہلوں کی بھل صفائی نہ کرنے والے افراد کے خلاف پلہ شری قانون کے تحت کاروائی ہوگی، بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے نوٹسز اور اعلانات کے بعد کاشتکاروں، زمینداروں سمیت سرکاری ادارے اپنے اپنے بنہ جات کی صفائی کے پابند ہیں 10 مارچ تک بنہ جات کی صفائی نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی، مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹرز کاروائی کیلئے اپنے اپنے سیکٹرز میں موجود ہونگے، یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز CCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے جانب سے کوہلوں کے بھل صفائی کیلئے ادارہ کے جانسب سے اتھائے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ کوہلوں کے دونوں اطراف میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف استغاثہ دیں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت میں حاضر جائے جتنا بھی بااثر ہونگے میرٹ پر فیصلہ کریں گے سربند سے لیکر سونی کوٹ تک بھل صفائی میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے قیادت میں سرگرم ہے 20 مارچ تک دونوں کوہلوں میں پانی چھوڑدیا جائے گا اگر بھل صفائی مکمل نہ ہوئی تو پانی نہیں چھوڑ یں، بھل صفائی کیلئے عوام کو جگہ جگہ گاڑیوں کے ذریعے اعلانات کے بعد اخبارات کے ذریعے روزانہ آگاہ کیا جارہا ہے امید ہے اچھے نتائج برآمد ہونگے اس سے قبل چیف کوآپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے سردار کوہل، کوہل بالااور کوہل پائن کے صفائی کیلئے جامع پلان کے متعلق آگاہ کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر و ادیڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔بھل صفائی مہم کی کامیابی کے بعد ہی کوہلوں میں پانی چھوڑا جائے گا۔
