میٹ انسپکٹر ان ایکشن، ناغے کے روز گوشت کرنے پر2 قصائیوں کے دکانوں کوسیل کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ان ایکشن، ناغے کے روز گوشت کرنے پر2 قصائیوں کے دکانوں کوسیل کردیا، انتظامی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے قصائی حضرات ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکریں، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہوگی، منگل کے روز میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے عوای شکایت پر جوٹیال ایریا میں چھاپہ مار کاروائی کے بعد ناغے والے روز میٹ انسپکٹر کے اجازت کے بغیر گوشت کرنے پر دو دکانوں کوسیل اور مالک کو سختی کے ساتھ انتباہ کرکے چھوڑ دیا گیا، آئند ہ خلاف ورزی پر دکان سیل، بھاری جرمانے کے اتھ جیل کی سزا بھی ہوگی، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی کہ کسی بھی شکاکایت کی صورت میں میڈیا سیل یا الفا کنٹرول کو فوری اطلاع کریں، کاروائی کریں گے عوامی مشکلات کے حل اور گھر کی دہلیز پر سہولت دینا ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کی اولین ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں