وزیرآباد میں کرونا کی وباء روز بروز پھیلتی جا رہی ھے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار ) وزیرآباد میں کرونا کی وباء روز بروز پھیلتی جا رہی ھے .جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد کے سول جج قیصر شہزاد کے کرونا میں مبتلا ھونے کی بناء پر انکی عدالت کو سیل کرکے انہیں قرنطائن کر دیا گیا ھے علاوہ ازیں ایک نجی سکول کے پرنسپل اور میونسپلٹی وزیرآباد کے ملازمین میں بھی کرونا کے کیس مثبت آنے کی اطلاعات ملی ھیں جس سے شہری تشویش کا شکار ھو گئے ھیں.سماجی حلقوں نے علاقہ میں سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں