منشیات ایک ناسور ہے اور اسے ختم کرنے میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔احمس بن طارق
پشاور(نمائندہ منصور شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق دی آکسفورڈ سکول سسٹم میں منشیات کیخلاف پروگرام منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ سکول سسٹم میں منشیات کیخلاف پروگرام منعقد ہوا جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق اور انسپکٹر رافیہ قسم بیگ مہمان خصوصی تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسکے بعد قومی ترانہ بجا بعد میں سب بچوں نے یک زبان ہو کر اے این ایف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے دی آکسفورڈ سکول کے ایم ڈی ڈاکٹر معتبر خان نے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اورہم اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے اور اسے ختم کرنے میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔انسپکٹر رافییہ قسم بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے بچے ہمارے لئے پھولوں کی طرح ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ ہمارے سپاہی ہیں اسلئے آپ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ آخر میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیمل ٹیچرز کو سرٹیفیکٹ سے نواز اور ایم ڈی ڈاکٹر معتبر خان کو اے این ایف کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔
