باشعور عوام نے ضمنی انتحاب میں سرکاری امیدوار کو مسترد کر کے حکومتی پالیسیوں کو پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) باشعور عوام نے ضمنی انتحاب میں سرکاری امیدوار کو مسترد کر کے حکومتی پالیسیوں کو پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ھے.پی ڈی ایم کا لانگ مارچ عمرانی اقتدار سے چھٹکارے کی نوید ثابت ھو گا.ان خیالات کا اظہار وزیرآباد سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے حلقہ پی پی 51 سے نو منتحب رکن اسمبلی محترمہ طلعت محمود چیمہ کے ھمراہ وزیرآباد کے تاجروں اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مین بازار کے دورہ کے دوران کیا. اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی صدر مستنصر علی گوندل ،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے، نائب صدر محمد اکبر بٹ، سابق یونین ناظم خالد منظور چیمہ، پریس کلب کے صدر افتحار احمد بٹ، کرنل”ر” وقار انور شیخ، طاھر جاوید مہر ، دیگر مسلم لیگی عمائدین اور تاجر راہنما بھی ان کے ھمراہ تھے. دورہ کے دوران تاجروں اور عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور منتحب نمائندوں کو ھار پہنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں