ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے نجی اشتراک سے پبلک پارکنگ کا قیام

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) صوبائی سیکریٹری داخلہ GB محمد علی رندھاوانے کہاکہ صوبائی ہیڈ کوآرٹر میں گلگت ٹریفک مسئلے کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کے جانب سے نجی اشتراک سے پبلک پارکنگ کا قیام اہم پیشرفت ثابت ہوگی،پبلک پارکنگ کے قیام سے شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول میں مدد ملے گی اور جگہ جگہ گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے گا شہر ی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر اور AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کا کردار حوصلہ افزا ہے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز جوٹیال ایریا میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے نجی اشتراک سے قائم پبلک پارکنگ ایریا کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک میں اضافہ اہم مسئلہ ہے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اہم مسئلے پر قابو پانے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہے اور میں اس اقدام کو سراہتاہوں اور مقامی انتظامیہ کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتا ہوں، شہر ی مسائل کے حل کیلئے DC گلگت نوید احمد، AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ اور CCO بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر کی کاوشیں لائق تحسین ہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے ہوم سیکریٹری محمد علی رندھاوا کو جوٹیال ایریا میں پبلک پارکنگ کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے آگا ہ کیا جبکہ پبلک پارکنگ نہ ہونے پر درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم گلگت شہر کو خوبصورت بنانے کے شہر ی مسائل کے حل کیلئے بہتر انتظام و انصرام کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جو کہ قابل تعریف ہے واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں بلدیہ عظمیٰ گلگت نے شہر میں تین مختلف راجہ بازار، پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال، اور این ایل آئی چوک کے ساتھ متصل PIA پلاٹ پر نجی اشتراک سے پہلے ہی پبلک پارکنگ کی سہولت دے رکھی ہے جہاں روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت حاصل ہوئی ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے پرائیوٹ پارنرشپ پبلک پارکنگ کے قیام سے کی وجہ سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ پارکنگ کی سہولت ملی ہے جبکہ جمعرات کے روز ہوم سکریٹری کے جانب سے جوٹیال میں پارکنگ ایرے کا افتتاح بلدیہ عظمیٰ گلگت کی اہم کامیابی ہے ترجمان شہری حکومت نے گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے نجی اشتراک سے قائم پبلک پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں اور شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ تعاون کرکے مہذب شہر ی ہونے کا ثبوت دیں، انکی بڑی مہربانی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں