جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امبیسیڈر آف پاکستان کے اعزاز میں تقریب اور گارڈ آف آنر پیش۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر ڈاکٹر امتیاز احمد قاضی نے فلپائن کے پولیس ہیڈ کوارٹر کا وزٹ کیا، فلپائن کے پولیس چیف ایف فور سٹار جنرل اور اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیااس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا دونوں ملکوں کے ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور پاکستان کے سفیر کو سلامی پیش کی گئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کے چیف اور فلپائن حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے استقبالیہ دیا، اس دوران امبیسیڈر آف پاکستان ان امتیاز احمد قاضی صاحب کے ساتھ کونسلر اتاشی امید علی کلہوڑو صاحب اور سکیورٹی آفیسر فرحان بھی موجود تھیملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دو طرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ فلپائن میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلاً بات ہوئی، خصوصا فلپائن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو حلال کھانے کی فراہمی نماز کی ادائیگی کی سہولیات اور ان کی رہائی کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلپائن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اس اہم میٹنگ کو کو سراہا گیا خوشی کا اظہار کیا گیا اور انہیں یقین ہے کہ عنقریب ان کے تمام مسائل سفیر پاکستان اور سفارت خانے کی کوششوں کی وجہ سے باعزت حل ہوں گے۔
