ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان کا دورہ مانچسٹر

Spread the love

مانچسٹر (صابرہ ناہید) ہائی کمشنر لندن معظم احمد خان کی مانچسٹر آمد پر پاکستانی قونصلیٹ کی طرف سے سیاسی ، سماجی اور صحافی برادری کے ساتھ زوم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت معظم احمد خان نے کی اور میزبانی کے فرائض قونصل جنرل طارق وزیر ،کمرشل اتاشی محمد اختر اور کمیونٹی اتاشی فضہ نیازی نے انجام دیئے۔ اس میٹنگ میں ہائی کمشنر نے کورونا ویکسین کروانے کی تلقین کی تاکہ اس خطرناک بیماری سے جلد از جلد نجات حاصل کی جا سکے۔
اس موقع پر شرکاء نےہائی کمشنر کی توجہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کی طرف دلائی۔ معظم خان نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کو غور سے سنا اور کہا کہ میں نے انھیں نوٹ کر لیا ہے اور انھیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ نیکوپ کارڈ کی فیس فارم کے پر ہونے سے پہلے کی بجائے بعد میں جمع کروائے جانے پر غور کیا جارہا ہے تا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ قونصلیٹ کو وسیع کروانے ، معذور افراد کے لئے وہیل چئر کے لئے راستہ نمایاں جگہ پر بنوایا جائے ۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے طلباء و طالبات کو اعزازی دورہ پاکستان کروانے کی تجویز پیش کی گئی۔ گریٹر مانچسٹر کی لائبریریوں میں پاکستانی تاریخ کی کتابیں رکھوائی جائیں اور خواتین کے لئے تجارت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ہائی کمشنر نے ان تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے وزیراعظم کے کھلی کچہری لگوانے کے فیصلے کو سراہا۔
اجلاس میں کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شاہینہ ھارون، کونسلر تیمور فاروق، کونسلر ثمینہ ضمیر، کونسلر سلطان علی، راحیلہ بانو، صابرہ ناہید، وسیم چوہدری، علامہ عظیم جی محبوب بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں