جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) جہلم ڈی او کالجز کی عدم دلچسپی،پرایؤیٹ کالجز کی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،طلباء و طالبات سے ناجائز فیسوں کی وصولی اور دیگر بدعنوانیوں پر محکمہ تعلیم نے چپ سادھ لی،شہریوں کا وزیراعلٰی پنجاب،وزیر تعلیم اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فو اد حسین سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں درجنوں سے زائد پرائیویٹ کالجز نے داخلوں اور فیسوں کی مد میں من مانا اضافہ کرکے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کررکھا ہے،کالجز میں داخلوں کے سلسلے میں حکومتی ہدایات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی الگ ریاست قائم کررکھی ہے، گورنمنٹ کالجز میں کم نشستیں ہونے کے باعث پرایؤیٹ کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات نجی کاروباری تعلیمی اداروں کے رحم و کرم پر داخلے حاصل کرتے ہیں جہاں ان سے کئی گنا اضافی فیسیں وصول کرکے طلباء و طالبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی سرپرستی کیوجہ سے اکثر و بیشتر طلباء نشے کے عادی مجرم بن جاتے ہیں، نجی تعلیمی اداروں کے اندر موبائل فونز کا استعمال اور سیگریٹ نوشی بطور فیشن بن چکا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرا تعلیم، وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سے مطالبہ کیاہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ نجی کالجز میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
