اللہ جیسے اس خشک زمین کو آج آپ نے بارش سے زندہ کیا ہے، یوں ہی میرے دل کو بھی پھر سے زندہ کر دیں، اللہ بہت سختی، بہت گرد محسوس ہو رہی ہے دل پر…..میرے اللہ کوئی موسلادھار بارش برسائیں اس دل پر، جو بہا لے جائے اس دل کا سارا میل کچیل، جو صاف کر دے اس دل کو گناہوں کی سیاہیوں سے، جس سے دل کی زمین پھر سے نرم پڑ جائے، آپ کی محبت کی خوشبو پھیل جائے اور ایمان کی ٹھنڈک محسوس ہو۔۔۔۔ کہ نیکیوں کے نئے گل اُگنے لگیں اور اس دل پر پھر سے بہار آ جائے….آمین یارب العالمین
