ذہنی معذور16 سالہ بچے سے بدفعلی کی ناکام کوشش

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان قوم لوط کے پیراکاروں کے نرغے میں، جنسی بھیڑیے بے لگام،معصوم بچوں کونوچنافیشن بن گیا، بھیلوال کے رہائشی بچے سے بدفعلی کے بعد جلالپور شریف کے رہاشی محمد شفیع نے ساتھی کی مدد سے زہنی معذور16 سالہ بچے سے بدفعلی کے جتن، ملزم نازیبا حرکات پر اس کاساتھی ویڈیو بناتارہا عزائم پورے نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں بچوں سے بدفعلی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے چند روز قبل بھیلوال کے رہائشی بچے کو بدفعلی کانشانہ بنایا گیا جبکہ گزشتہ روز جلالپور شریف کے رہائشی محمد شفیع نے زہنی معذور بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے اپنے ساتھی کی مدد سے غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو بنائیں، مذموم مقاصد حاصل نہ ہونے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، جس پر ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکروہ فعل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں