ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کی نشاندہی او رانتظامیہ کی رہنمائی صحافت کی دو بنیادی ذمہ داریاں ہیں،

Spread the love

چیچہ وطنی ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر
ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کی نشاندہی او رانتظامیہ کی رہنمائی صحافت کی دو بنیادی ذمہ داریاں ہیں،صحافیوں کو چاہیے کہ وہ صحیح معنوں میں انتظامیہ کے بازو بنیں اور عوام کو در پیش مشکلات کے حل میں مدد دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی پریس کلب کے صدر ایس اے ساجد اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد فہیم کی قیادت میں ملنے والے نو منتخب عہدیداران اور سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین حافظ ساجد محمود، سرپرست حسنین رضا چیمہ، نائب صدر نوید رضوان،صدر انجمن صحافیاں چوہدری محمد منیر عارف، سینئر نائب صدر محمد حارث دانش،نائب صدر استاد علی اکبر، فنانس سیکرٹری نوید احمد گجر،سابق صدور پیر صدیق سرفراز چشتی، محمد سعید اختر رانا، چوہدری علی رضا سندھو، حاجی غلام مرتضیٰ،سابق جنرل سیکرٹری ملک اسد عباس،سابق صدر انجمن صحافیاں محمد سہیل حبیب مغل بھی موجود تھے۔ انہو ں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق عام آدمی میں آگہی پیدا کرنے میں ا پنا کردار ادا کریں تا کہ اس خطر ناک بیماری کو روکا جا سکے -انہو ں نے چیچہ وطنی پریس کلب کے شاندار ماضی اور شہر کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اس اہم فریضے کو بلا خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے -ملاقات کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناقص سروس اور دوسری عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائے گی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے صدر یوسف جمال ٹکا کے قتل کی مذمت کی اور ان کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی -اس موقع پر چیچہ وطنی پریس کلب کے صدر ایس اے ساجد نے ڈپٹی کمشنر کو پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں