کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ ثناءاللہ عباسی نے جانی خیل جرگہ کے ساتھ ملاقات کی

Spread the love

ضلع بنوں میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس، ریاستی اداروں اور محب وطن پاکستانی جانی خیل و دیگر اقوام نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی

میران شاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے جانی خیل جرگہ کے ساتھ ملاقات کی۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ ضلع بنوں میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس، ریاستی اداروں اور محب وطن پاکستانی جانی خیل و دیگر اقوام نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔جس کی پوری قوم معترف ہے۔وہ کمشنر بنوں آفس کے کانفرنس روم میں جانی خیل اقوام اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے بنوں پہنچنے پر آئی جی پولیس کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ڈویژنل انتظامیہ نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی،بریگیڈئیر عمر چیمہ،ریجنل پولیس آفیسر سجاد علی، ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان شفیع اللّٰہ خان گنڈاپور، سیکرٹری ٹو کمشنر بنوں ضیاء الرحمن موجود تھے۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ ان کے بنوں آنے کا مقصد شہید بچوں کو خراج عقیدت اور قبائل کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا مقصود ہے۔کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے گزشتہ دنوں جانی خیل واقعے میں امن کے قیام کیلئے جانی خیل اقوام کے مشران کا شکریہ ادا کیا۔ اور جرگہ کے ذریعے مسلئے کا حل نکال کر امن کے قیام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس کے بعد جانی خیل مشران نے بھی اظہارِ خیال کیا اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے جانی خیل اقوام کے ساتھ معاہدہ میں جو بھی فیصلے کیےہیں اس پر سو فیصد من و عن عمل درآمد ہوگا۔اس کے علاؤہ ضم شدہ اضلاع میں پولیس میں مقامی افراد بھرتی کئے جائیں گے جبکہ خاصہ دار ٹریننگ لے کر ریگولر پولیس بن چکی ہیں۔تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی ممکن ہو سکے۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امن کے قیام اور علاقے کی ترقی کے لیے عوام ،حکومت اور تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں جو آئیندہ کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اسی مقصد کیلئے میں آپ غیور قبائیل کی اس ملک کے لئے قربانیوں کے اعتراف اور اظہار یکجہتی کیلئے حاضر ہواہوں اور بہت جلد آپ کے علاقے کا بھی دورہ بھی کروں گا۔بعد ازاں انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اور شرکاء نے شہداء کے بلند درجات اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں