جہلم(عبدالغفارآذاد +رانا نوید الحسن)جہلم ڈی پی او دفتر میں قائم پولیس ویلفیئر کینٹین پر چائے۔پکوڑے۔فیس ماسک۔بسکٹ سمیت دیگر اشیاء کے من مانے نرخ وصول کئے جانے لگے۔ پولیس اہلکار وں سمیت سائلین سراپا احتجاج، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او دفترمیں قائم پولیس ویلفیئر کینٹین پر ٹھیکیدار نے اشیاء خوردونوش کے من ماننے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں اس حوالے سے ڈی پی او دفتر انکوائری کی غرض سے آنے والے سائلین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائے کا کپ شہر کے ہوٹلوں پر20سے 25 روپے میں فروخت کیا جا رہاہے جبکہ ڈی پی او دفتر میں موجود کینٹین کے مالک نے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو انتہائی ناقص پانی ملا چائے کا کپ 30 روپے میں فروخت کرنا شروع کررکھا ہے کہ جبکہ کپ کا سائز بھی انتہائی چھوٹا ہے، اسی طرح پورے شہر میں فیس ماسک 10روپے میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ پولیس کینٹین کے مالک نے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے ماسک کی قیمت 20 روپے مقرر کرکے فروخت شروع کررکھی ہے۔ سائلین نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹین میں اشیاء خودرونوش کا نرخ نامہ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے اور چائے، پکوڑے، سموسے، فیس ماسک سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے تاکہ شہری اضافی پیسے ادا کرنے سے بچ سکیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
