یااللہ ہم استدعا کرتے ہیں بیشک تو بن مانگے ہمیں دنیا کی ہر نعمت عطا فرماتا ہے ہم تجھ سے تیرا رحم تیرا کرم اور عافیت مانگتے ہیں ہم بھٹکے ہوئے ہیں ہمیں وہ زندگی عطا کر جو تو پسند فرماتا ہے ہمیں جھوٹ غیبت منافقت بغض حسد اور ریا کاری سے محفوظ فرما یااللہ ہمارے درمیان محبت اتفاق اتحاد احساس اور برداشت پیدا فرما ہمیں علم نافع، صحت کاملہ، رزق طیب عافیت اور ایمان کی طاقت عطا فرما یااللہ ہم پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھ آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ
