وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) کرونا مریضوں کی نشاندھی پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عامر محمود نے عوام کے تحفظ اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چیمہ کالونی گلی نمبر 9،12 -مسلم روڈ جناح کالونی، آوہ روڈ گوندل پورہ، اقراء میڈیکل کمپلکس روڈ، مین بازار بستی قدرت آباد، ثمن برج،رحیم پورہ کے علاقوں کو حساس قرار دیکر سمارٹ لاک ڈاون لگا کر شہریوں کو ھدایت کی ھے کہ وہ ھدایات پر سختی سے عمل کرتے ھوے حکام سے تعاون کریں تاکہ شہریوں کی صحت و جان کا تحفظ کیا جا سکے
