گلگت ( پ ر) میونسپل فوڈ انسپکٹر، میونسپل مجسٹریٹ، سیکٹر مجسٹریٹ کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں،اورکورونا ائرس SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائیاں، متعدد ہوٹل مالکان پر صفائی کی ناکافی سہولیات، خودساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں سمیت زائد المعیاد اشیائے خوردنوش کی برآمدگی پر بھاری جرمانے کئے،گئے، منگل کے روز جاری کریک ڈاون کے دوران فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے مختلف دکانوں سے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں زائد المعیاد اشیاء ضبط کرکے تلف کرنے کیلئے تحصیل آفس پہنچادیا اور ایم پی فورس کے ذیعے تلف کردائے، اس روز میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی اور سیکٹر مجسٹریٹ شیرباز علی نے فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں کریک ڈاون کے دوران کورونا SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے پر نصف درجن سے ائدہوٹل مالکان پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹسز دئے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، کچن میں باسی کھانوں کو سٹور کرنے سے اجتناب کریں عوام کو باسی کھانے کھلانے والے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کاروائی کیجائے گی، ترجمان شہر ی حکومت نے عوام لناس سے کے نام ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں، اور زیادہ سے زیادہ عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے مجبور کریں تاکہ شہرکوہم کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاو سے محفوظ رہ سکیں
