کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی راشدخان)
تحصیل پنڈدادنخان میں قائم جپسم فیکٹریوں میں ورکرز سیفٹی نام کی کوئی چیز نہیں،آئے دن مزدور حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔۔فضائی آلودگی کےساتھ مجبور دیہاڑی دار عملہ جانلیوا حادثات سمیت مستقل معذور ہو رہے ہیں۔۔اعلی حکام سے مطالبہ کہ وہ فیکٹری مالکان کو پابند کریں کہ وہ مزدوروں کو مکمل سیفٹی آلات اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں
ڈھوک گولا کھیوڑہ میں جپسم فیکٹری میں ایک اور حادثہ ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق نجی جپسم فیکٹری واقع ڈھوک گولہ کھیوڑہ روڈ میں حادثہ کام کرنے کے دوران مشین کے اندر گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں غلام محی الدین ولد ظہیر الدین عمر قریباً 46 سال شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ مزدور دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا سیفٹی اقدامات کی عدم دستیابی پر دیہاڑی دار مزدور کی دونوں ٹانگیں مشین میں آنے کی وجہ سے کریش ہو گئیں۔ جسیے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا۔
