ملزم کے قبضے سے بارہ ہزار دو سو سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرکے تھانہ اپر کرم منتقل کر دیق ملزم کیخلاف ایف ائی آر درج کر لیا۔
پاراچنار (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کرم پولیس فورس کی بائی پاس پر ڈاکیتی میں ملوث مجرم گرفتار کر لیا گیا۔پارا چنار بائی پاس روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتارکر لیا گیا جو آئیے روز لوٹ مار میں ملوث ہونے کے الزامات تھے ضلع کرم پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق ڈاکو گذشتہ ایک ماہ سے پارا چنار بائی پاس روڈ پر غریب رکشہ ڈرائیور ، ٹرک ڈرائیوروں اور موٹر سائیکلوں سے اسلحہ کی زور پر رقم چھینتے تھے واقعات کے روک تھام کے لیے ڈی ایس پی اپر کرم نجف علی اور ایس ایچ او اپر کرم نظیر علی کی نگرانی میں کاروائی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر ڈی ایس پی نجف علی، ایس ایچ او نظیر علی ،پی پی آئی مالی کلے چیک پوسٹ ساجد علی،پی پی آئی سٹی چیک پوسٹ جاوید حسین بعمہ پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار ولد عید محمد سکنہ تائیدہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم کے قبضے سے بارہ ہزار دو سو سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرکے تھانہ اپر کرم منتقل کر دیا ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا.
