وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )تحریک لبیک پاکستان کی کال پر دیگر شہروں کی طرح وزیرآباد میں بھی کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ھے جس میں بچوں سمیت تمام عمر کے لوگ شامل ہیں. جی ٹی روڈ ، سیالکوٹ روڈ، حافظ آباد، فیصل آباد،لاہور، ڈسکہ،روالپنڈی سمیت تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک مکمل طور پر بند ھے اور رسل و رسائل کے ذرائع مسدود ھو کر رہ گئے ھیں.مظاہرین نے کھانے پینے اور سحری افطاری کا انتظام کر رکھا ھے
