جہلم پریس کلب نے ہمیشہ مظلوم طبقات کے افراد کی آواز بلند کی

Spread the love

جہلم(چوہدری ظفرنور +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب نے ہمیشہ مظلوم اور معاشرتی ناانصافی کاشکار، پسے ہوئے طبقات کے افراد کی آواز بلند کی اورمعاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا،جہلم پریس کلب سے منسلک صحافیوں کی مثبت اور غیر جانبدار انہ صحافت کی بدولت ابتک بے شمار مظلوموں کے مسائل حل ہو چکے ہیں، مجھے امید ہے کہ جہلم پریس کلب کے ممبران اپنی بہترین رپورٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود جہلم پریس کلب کے صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر راجہ فیصل کیانی، وسیم تبریز،راجہ شاھد،عامر کیانی، راجہ نوبہار خان، راجہ سہیل کیانی،عبدالمنان،عاطف بٹ،مرزا ذیشان،آصف جنجوعہ،ڈاکٹر آفتاب احمد،چوھدری غلام حسین،مرزا کفیل بیگ کیفی،چوھدری دانیال عابد،الیاس صادق وٹو،شہزاد بٹ،عبدالغفار آزاد،پیرزادہ ذیشان شاہ،سید ناصرحسین شاہ،امجد ضیا ء، ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبدالغفور بٹ، محمد اسماعیل، نبیل انصاری، فضل خان، رانا نوید الحسن، مرزاراحیل بیگ، عبدالباسط مجاہد، چوہدری عابد محمود، سید اکرم حسین شاہ،مرزاقدیر بیگ، سید مستفیض اقبال بخاری، میاں محمد ساجد، میاں محمد غزن، شیخ زوالفقار علی کاشف، خالق تنویر، سید مظہرعباس وسیم قریشی، آصف جٹ،مرزا رخسار بیگ ودیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں