وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن کو عدالت نے جواب دعویٰ جمع کروانے کے لیے ایک دفعہ پھر طلب کر لیا

Spread the love

آ صف ندیم)تفصیلات کے مطابق اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے جو کہ گورنر پنجاب کے خود کو قریبی ساتھی بتاتے ہیں انھیں 24 اپریل کو اپنی بیٹی کے ڈی این کیس میں جواب دعویٰ داخل کروانے کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق وسیم اختر رامے ایک دفعہ پھر عدالت جانے سے کترا رہے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے کیے سوشل میڈیا پر مسائل کرنے کے اقدامات کرنے والے وسیم رامے اپنی اوورسیز بیٹی اور بیوی کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وسیم اختر رامے کی دھمکیوں سے بے خوف مبینہ بیوی آسیہ ارم نے ایک دفعہ پھر عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ اسکی بیٹی رامین شوگر کی مریضہ ہے اور اس کی میڈیسن بھی ختم ہو چکی اگر میری بیٹی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بھی وسیم رامے ہو گا۔وسیم رامے کی مبینہ بیوی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وسیم رامے سچا ہے تو عدالت میں آ کر کیس کا سامنا کرے اور پنجاب کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کی دھمکیاں لگانا بھی بند کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی کا حق وسیم رامے کی ولدیت کی صورت میں ثابت بھی کروں گی اور حق بھی لے کر رہوں گی۔وسیم رامے کا اگر ڈی این اے میچ ہو گیا تو پنجاب میں اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین اپنے عہدے سے ہاتھ دھونے سمیت پارٹی کے مشکلات کا باعث بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں